پاور ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا ئے، لاہور چیمبر کے عہد یداران کا مطا لبہ

ہفتہ 19 مئی 2018 19:24

پاور ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جا ئے، ..
لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وسائل سے پاور ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار اور اپ گریڈ کرے تاکہ بجلی کے بڑے بریک ڈائون کے مسائل سے بچا جاسکے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ بھکی پاور پلانٹ اور نیلم جہلم جیسے پاور پراجیکٹس اس بات کا مظہر ہیں کہ حکومت توانائی کی پیداوار کے منصوبوں پر شب و روز کام کررہی ہے لیکن ساتھ ہی ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کاکام بھی تیزی سے مکمل ہونا چاہیے تاکہ یہ بجلی کی اضافی پیداوار کا بوجھ اٹھاسکے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ توانائی کی پیداوار کے منصوبے جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیے جائیں کیونکہ بجلی صنعتوں کا ضروری خام مال ہے ، اس کے بغیر ترقی و خوشحالی اور برآمدات کو فروغ دینے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی کمزوریوں کو اٴْجاگر کرچکے ہیں، ان کی وجہ سے صنعتوں کی پیداوار اور معمولات زندگی متاثر ہوئی، اگر سسٹم کی بہتری کے لیے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مستقبل میں ایسے مسائل گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :