حضرت سید ہ فاطمة الزاہرہ ؓ کا یوم وصال نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:28

عارفوالا۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء)خاتون جنت حضرت سید ہ فاطمة الزاہرہ ؓ کا یوم وصال نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا ،اس سلسلہ میںعارفوالاسمیت ملک بھر کی مساجد اورامام بارگاہوں میںتقاریب منعقد ہوئیں جس میں مقررین علماء کرام اورزاکرین نے خاتون جنت حضرت سید ہ فاطمة الزاہرہ ؓ کی سیرت طیبہ ،اسلام کیلئے لازوال خدمات اور آپؓ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈال کراہل ایمان کے قلب کو منور فرمایا اورختم شریف کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔