ڈی پی اوپاکپتن کارمضان بازاروں کا دورہ، سیکورٹی کے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:28

پاکپتن۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈی پی او اسماعیل الر حمن اکھاڑک نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا ، انہوں نے رمضان بازاروں میں سیکورٹی کے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ، ڈی پی او اسماعیل الرحمن اکھاڑک نے کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں کے زریعے عوام کو سستے داموں معیاری اشیائے ضروریہ فراہم کر رہی ہے ، اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ، حکومت کے اس اقدام سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف مل رہا ہے ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن ظہیر لیاقت ، ایڈمنسٹر یٹر مارکیٹ کمیٹی ایم ڈی بٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے، ڈی پی او اسماعیل الر حمن اکھاڑک نے رمضان بازاروں میں مختلف ا شیائے ضروریہ کے لگائے جانے والے سٹال کامعائنہ کیا اوراشیائے ضروریہ کی کو الٹی کو چیک کیا ، انہو ں نے کہا کہ عوام کو عمدہ کوالٹی کی اشیائے ضرویہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :