ڈپٹی کمشنر کا سستے رمضان بازاروں کا دورہ،خواتین اور ضعیف افراد کیلئے الگ کاونٹر بنانے کی ہدایت

ہفتہ 19 مئی 2018 19:33

پاکپتن۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ماہ صیام برکتوں و ساعتوں کا مہینہ ہے ، ماہ رمضان المبار ک کی اہمیت و فضیلت کی روشنی میں مستحقین کی مدد اور ضرور ت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے ، ماہ صیام ہمیں ، عبادت، توبہ ، تقوی ،استغفار، ایثار ، قربانی اختیار کرنے کا درس دیتا ہے ، ہم سب کو مل جل کر مستحقین کی مدد اور ضرور ت مندوں کی حاجت روائی کرنی چاہیے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلہ میں قائم ہونے والے رمضان بازاروں کاد ورہ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ظہیر لیاقت ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ایم ڈی بٹ سمیت متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں فول پر وف سیکورٹی مہیا کی جائے ، خواتین اور ضیف العمر لوگوں کیلئے الگ سے کاونٹر بنائے جائیں ، خواتین اور ضعیف العمر افراد کوترجیح بنیادوں پر اشیائے ضروریہ مہیا کی جائیں ، تمام اداروں کے افسران ، اہلکاران اور مختلف سٹالز پر کام کرنے والا عملہ عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور انہیں ریلیف مہیا کریں ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ہدایات جاری کیں کہ سبزیوں ، پھلوں کی تعداد کو بڑھایا جائے ، فریش سبزیاں اور فروٹ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں میں فراہم کیے جائیں تاکہ عوام سستے داموں خرید کر اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مختلف سٹال کا معائنہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کیے ، انہوںنے آٹے کے سٹال ، ایگر کلچر فیئر پرائس شاپ میں مختلف فرو ٹ و سبزی کے سٹال ، دالیں ، گھی ، گوشت ، انڈے اور چینی سٹال کا بھی معائنہ کیا ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، تمام اداروں کے افسران ، اہلکارام دلجمعی سے عوام کی خدمت کریں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے ثمر آور اقدام کریں ، ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے سٹال مالکان اور عملہ وافسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ خر ید کرنے کیلئے آنے واے افراد کے ساتھ خوش مزاج ، نرم لہجے سے گفتگو کریں،علاوہ ازیں رمضان بازاروں میں ڈینگی سپرے ، ہیلتھ ،ریسیکیو 1122 کی طرف سے فرسٹ ایڈ اورشکایات سیل کو فعال بنانے کیلئے اقداما ت کریںتاکہ عوام ان مطلوبہ سہولیات سے استفادہ حا صل کر سکیں، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد ، ڈی پی او اسماعیل الرحمن اکھاڑک نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا وزٹ کیا ، مختلف پھلوں اور سبزیوں کی بولی / نگرانی کے عمل کاجائزہ لیا ، انہوں نے غلہ منڈی کے تاجروں کو کہا کہ اپنے طور پر اشیائے ضرویہ رعایتی نر خوں پرمہیا کریں اور ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کیلئے اپنے منافع کی شرح کو کم سے کم حد میں رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ فروخت کریں ، اس موقع پر ڈی او مانیٹرنگ آصف اقبال ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ ایم ڈی بٹ سمیت دیر متعلقہ اداروں کے افسران ، اہلکاران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :