پنجاب بھر میں یکم جون سے گاڑیوں کی ٹرانسفرکا نیا طریقہ کار نافذ

فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر ممکن نہیں ہو سکے گی

ہفتہ 19 مئی 2018 19:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) پنجاب بھر میں یکم جون سے گاڑیوں کی ٹرانسفرکا نیا طریقہ کار نافذ ہو جائے گا ،فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر ممکن نہیں ہو سکے گی ۔محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی اور التواء کے روک تھام کے اقدامات کے تسلسل میں پنجاب حکومت کی جانب سے یکم جون 2018سے گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی اوکے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ 31 مئی کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار ختم کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مروجہ طریقہ کار کے تحت ٹرانسفر ڈیڈ کے ذریعے گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی صرف 31 مئی تک ہو سکے گی اور اس ضمن میں شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سہولت سے بروقت استفادہ کریں بصورت دیگر یکم جون سے نئے طریقہ کار کے تحت منتقلی کا عمل ضروری کر دیا جائے گا اور نئے نظام کے اطلاق کے بعد پرانا نظام یکسر متروک تصور کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :