پبلک پرائیویٹ پارٹنر سیل (پی پی پی) میں چیف کپیسٹی بلڈنگ کی کوئی بھی نئی پوسٹ تخلیق نہیں کی گئی،ترجمان

ہفتہ مئی 19:33

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ترجمان محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب (پی اینڈ ڈی) نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر سیل (پی پی پی) میں چیف کپیسٹی بلڈنگ کی کوئی بھی نئی پوسٹ تخلیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی آفیسر کو کوئی اضافی چارج دیا گیا ہے‘ حنا اکرم اسسٹنٹ چیف پرائیویٹ پارٹنر سیل کوچیف کپیسٹی بلڈنگ کی حیثیت سے فرائض ادا کرنے کیلئے ان کو اضافی ڈیوٹی بغیر کسی اضافی معاوضہ کے سونپی گئی ہے تاکہ وہ اندرونی وبیرونی اسٹیک ہولڈرز کو پرائیویٹ پارٹنر سیل فریم ورک کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرسکیں‘ مذکورہ آفیسر حناء اکرم ایک محنتی آفیسرہونے کے ساتھ ساتھ کپیسٹی بلڈنگ فیلڈ کا بین الاقوامی تجربہ رکھتی ہیں‘ مزیدبرآں پرائیویٹ پارٹنر سیل کسی بھی خالی آسامی کا چارج دینے پر آفیسر کو اضافی مالی معاونت فراہم نہیں کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :