ڈسڑکٹ سیشن جج لاہور کا جیل حکام کو قیدیوں کیلئے بہترین سحر و افطار کروانے کا حکم

ہفتہ مئی 19:33

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ڈسڑکٹ سیشن جج لاہور نے جیل حکام قیدیوں کیلئے بہترین سحر و افطار کروانے کا حکم دے دیا۔سحر افطار میں قیدیوں کو بروقت کھانا فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے جیل حکام کو مراسلہ جاری کردیا مراسلہ کے مطابق ماہ صیام میں لاہور کی جیلوں میں کھانے پینے کا بہترین بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے قیدیوں کے لئے سحر و افطار کے اوقات میں بہترین انتطامات کرنے کا حکم د یتے ہوئے قیدیوں کے کھانے کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ہدائت بھی کی۔سیشن جج لاہور نے مزید کہا کہ قیدیوں کی کھانے کے حوالے سے کوئی شکایت نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :