رمضان المبارک کے دوران پولیس کی غیر معمولی سکیورٹی پر تمام مکاتب فکرکے رہنمائوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن

ہفتہ مئی 19:33

قصور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد ،امام بارگاہوں اور دیگر عبادتگاہوں میں پولیس کی غیر معمولی سکیورٹی ڈیوٹی بڑی کامیابی سے چل رہی ہے جس پر تمام مکاتب فکرکے رہنمائوں نے اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نماز فجر سے لیکر تراویح تک تمام انتظامات کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مساجد ڈیوٹی کو تسلسل سے چیک کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضا ن المبارک کے دوران افطاری سے قبل اور اسکے بعد بازاروں میں خریداری معمول سے ہٹ کر ہوتی ہے، اس بات کی پیش نظر دوسرے عشرے میں بازاروں میں پولیس اہلکار پیدل گشت کریں گے تاکہ ہر قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ دریں اثناء ایس پی انویسٹی گیشن نے دو رمضان سستا بازار وں کا دورہ کیا سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور اشیائے ضروریا کی قیمتوںکو بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :