قصور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

ہفتہ مئی 19:33

قصور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) تھانہ کھڈیاں پولیس نے چوک منڈی موڑ میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھڈیاں ملک کفایت حسین کو اطلاع ملی کہ وہ منڈی موڑ پر چل پھر چرس فروخت کررہا ہے، اطلاع پر ایس ایچ او کھڈیاں نے ہمراہ دیگر ملازمین فوری ریڈ کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش آصف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے سوا کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :