سول ڈیفنس کی والنٹیئر فورس کو بلحاظ عہدہ پذیرائی دی جائے،اجلاس

ہفتہ 19 مئی 2018 19:44

ملتان۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) تنظیم شہری دفاع پاکستان ملتان ڈویژن کااجلاس زیرصدارت محمد انوربسمل ڈپٹی ڈویژنل وارڈن منعقدہوا۔اجلاس میں کثیرتعداد میں رضاکاران وعہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد انوربسمل نے کہاکہ تنظیم شہری دفاع وزارت داخلہ پاکستان کے تحت ہے جس کاہیڈکوارٹر ’’جنیوا‘‘میں ہے یہ حکومت اورعوام کی مشترکہ تنطیم ہے اس کی افادیت اوراہمیت سے انکا رنہیں کیاجاسکتا۔

وزارت داخلہ پاکستان نے سول ڈیفنس (اسپیشل پاورز)رولز 1951ایکٹ 1952کے تحت ڈپٹی کمشنر کوکنٹرولرسول ڈیفنس کے اختیارات تقویض کئے ہیں اورپاکستان کی چوتھی فورس بن کراپنا کردارا داکرتی ہے جبکہ زمانہ امن میں ناگہانی آفات میں اپنی جان ہتھیلی پررکھ کرشہریوں کی جان ومال کاتحفظ کرکے خلق خداکی خدمت میں سرگرم عمل رہتی ہے لیکن قابل افسوس امریہ ہے کہ پولیس اہلکاران ،افسران اورسٹی ٹریفک پولیس کے بعض اہلکاران سے نامناسب رویہ اختیاررکھتے ہیں جس سے ان کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے آئی جی پنجاب اورڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کو ہدایت جاری کریں کہ وہ ڈپٹی کمشنر ،کنٹرولرسول ڈیفنس ملتان کی والنٹیرفورس کو بلحاظ عہدہ پذیرائی دیں اوران کے مرتبے وعہدہ کے مطابق سلوک کیاجائے اورتنظیم دفاع شہری پاکستان کے رضاکاران وعہدیداران کے ساتھ مساوایانہ سلوک کیاجائے۔