واسا کے انجینئرز ٹیکنیکل اور فیلڈ سٹاف کی صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے جائیکا کاکردار قابل ستائش ہے،رائومحمد قاسم

ہفتہ 19 مئی 2018 19:44

ملتان۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹرواسارائومحمد قاسم نے کہاہے کہ واسا کے انجینئرزٹیکنیکل اورفیلڈ سٹاف کی صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے جائیکا کاکردار قابل ستائش ہے۔جائیکاماہرین نے واسا ملتان کے افسراوملازمین کی کیپسٹی بلدنگ کیلئے الجزری اکیڈمی لاہور میں جومختلف ٹریننگ کورسز کاانعقادکرکے انہیںتربیت دینے کے سا تھ فیلڈ میں بھی جوان کو مشورے دیئے ہیں واساانجینئرزان مشوروں اورتربیت پرعمل کرکے پبلک سروس ڈیلیوری کومزید بہتربنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ان خیالات کااظہا رجاپان انٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی (جائیکا)کے چیف ایڈوائزر،ٹریننگ منیجمنٹ ڈاکٹرساتو سے واسا ہیڈآفس شمس آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسامشتاق خان ،کوارڈینٹر جائیکاوجیہ الدین بھی موقع پرموجودتھے ۔جاپانی انجینئر ڈاکٹرساتو نے کیپسٹی بلڈنگ پراجیکٹ کے تحت سیوریج ،واٹر سپلائی اورڈسپوزل اسٹیشن کے افسران ،سب انجینئر اوردیگر سٹاف کی ٹریننگ اورفیلڈ میں بھی عملی تجربات بارے تبادلہ خیال کیا۔جس پرایم ڈی واسانے تربیت حاصل کرنے والے تمام افسران کواپنے اپنے شعبوں میں ٹریننگ تجربات ،مشوروں کے عملی نفاذ کی ضرورت پرزوردیا۔

متعلقہ عنوان :