ضلع کورنگی میں یونین کمیٹیز کی سطح پر فراہمی و نکاسی کی لائنوں کی تنصیب کا عمل جاری

ہفتہ مئی 19:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ فراہمی و نکاسی آب کا مسئلہ شہر کا بڑا عوامی مسئلہ بن چکا ہے ،بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود ضلع کورنگی میں پینے کے صاف پانی اورسیوریج مسائل کے تدارک کے لئے اپنی عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں تمام یونین کمیٹیز میں فراہمی و نکاسی آب کی ناکارہ اور بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنا رہی ہے ہم نے تہیہ کررکھا ہے ضلعی حدود سے تمام مسائل کا خاتمہ کرکے اپنی عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئرمین اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا تفصیلی دورہ کرکے یونین کمیٹیز کی سطح پر گلیوں اور محلوں میں پانی و سیوریج کی لائنوں کی تنصیب سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے اقدامات اور گلیوں کی تعمیرکے حوالے سے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے۔ دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر عوام نے یونین کمیٹیز میں پانی و سیوریج کی لائنوں کی تنصیب اور مسائل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا، یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔