آل کراچی حافظ محمد اعجاز فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

ہفتہ 19 مئی 2018 19:44

آل کراچی حافظ محمد اعجاز فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) محمڈن فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام ’’ آل کراچی حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ ‘‘ کا شاندار آغاز، ٹورنامنٹ کا افتتاح حافظ محمد اعجاز نے فٹ بال کو کک لگا کر کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کلمت اسٹار کاٹھور نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد مد مقابل ینگ حسینی کھو کھرآپار کو 1-0سے شکست دیکر افتتاحی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

دوران کھیل پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں کلمت اسٹار کی جانب سے شہریار نے نہایت خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا جبکہ کوشش کے باجوود ینگ حسینی کے کھلاڑی گول کا قرض اُتارنے میں ناکام رہے۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہاکہ فٹ بال کھیل غریبوں اور محنت کشوں کا کھیل ہے اسے مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ٹورنامنٹ کے سپرست اعلیٰ ضمیر السلام ،سرپرست امیر محمد خان کے علاوہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے، کھیلے گئے میچ میں محمد لاشاری نے اپنے معاونین کے ہمراہ ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :