صوبے میں آنکھوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، ڈاکٹر ناصر سعید

ہفتہ مئی 19:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کمیونٹی آپتھامالوجی (پیکو) کے ڈائریکٹر اور ممتاز ماہر امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سعید نے صوبے میں آنکھوں کے بڑھتے ہوئے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جینیاتی مسائل ، متوازن غذا کی عدم دستیابی ، ماحولیاتی آلودگی ، صفائی کی ناقص صورتحال، ہیلتھ ایجوکیشن کی کمی، انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے امراض کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ پید ا ہونے کے بعد ، سکول جانے سے پہلے اور 10 سال کے بعد بچوں کی آنکھوں کا مستند اور تجربہ کار ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے جبکہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد بھی ہر سال اپنی آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی صحت کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ متوازن غذ ا استعمال کی جائے اور اپنے گھروں سمیت ارد گرد کے ماحول کو بھی صا ف ستھرا رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھر پور زندگی گزارنے کیلئے اسلامی طرز زندگی اپناکر روزانہ کی بنیاد پر اپنی نیند پوری کی جائے تو امید ہے کہ آنکھوں کے بہت سارے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :