جامعہ پشاور کے دو سکالرز نے پی ایچ ڈی کرلی

ہفتہ مئی 19:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے شعبہ سیاسیات کے ریسر چ سکالر ز احمد علی اور مکرم شاہ گیلانی نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ اس سلسلے میں شعبہ سیاسیات میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیئے اور سیاسیات میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

سکالر احمدعلی کے مقالے کا موضوع’’ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف ادوار پر امریکی اثرات‘‘ جبکہ سکالر مکرم شاہ گیلانی کے مقالے کا موضوع ’’پاکستان کی بلوچستان میں جاری شدت پسندوں کے خلاف قیام امن اور پالیسی اقدامات پر روشنی ‘‘ ہے۔

تقریب میں شعبہ سیاسیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی ، فیکلٹی ارکان ،ریسرچ سکالر ز اور طلبہ نے شرکت کی۔