لوئیر دیر‘ اسلام درہ چیک پوسٹ باقاعدہ طور پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 19 مئی 2018 19:48

لوئیر دیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) لوئیر دیر کے علاقہ اسلام درہ چیک پوسٹ باقاعدہ طور پر پولیس کے حوالے ‘ چیک پوسٹ حوالگی کے موقع پر باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ تقریب سے میدان بٹالین کے لفٹیننٹ کرنل محمد یاسین انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پانے کے بعد حکومت کے فیصلے کے مطابق درجہ بدرجہ چیک پوسٹوں کو پولیس کے حوالے کر رہے ہیں‘انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں‘ عوام اور عوامی نمائندوں کی تعاون کی بدولت آج ہم اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں‘انہوں نے کہاکہ آرمی پیچھے نہیں ہٹ رہی ہے بلکہ مانیٹرنگ کرتے رہیں گے‘ تقریب میں میجر شیراز میجر ضرار میجر حیدر اورممبر صوبائی اسمبلی سعید گل تحصیل ناظم بختیار اور دیگر سول اور سرکاری اعلی حکام نے شرکت کی‘: تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فخر عالم اور ڈی ایس پی جندول بخت جمال اور دیگر نے شرکت کی۔