Live Updates

عوامی خدمت کے مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے حلقہ کی تقدیر بدلیں گے۔ عمر ایوب

ہفتہ 19 مئی 2018 19:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 17- و سابق وزیر مملکت عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ان کا مشن ہے جس سے وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشاء الله 2018ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ضلع کی تقدیر بدلیں گے۔ وہ ہفتہ کو ہری پور کی مختلف ویلج کونسلوں میں انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور برداریوں نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ مقررین نے کہا کہ عمر ایو ب خان اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ان کے دروازے حلقہ کے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں اور انہوں نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔

(جاری ہے)

عمر ایوب خان نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ بھی عوامی خدمت کے پیش نظر کیا، اس وقت پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی بات کر رہی ہے، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ہری پور سے ایک بہترین پینل سامنے آ رہا ہے اور انشاء الله کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیت کر عوام کے دیرینہ مسائل حل اور محرومیوں کا خاتمہ کریں گے، بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار فراہم کیا جائے گا، عوام تبدیلی کے اس سفر میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات