سر میں لوہا لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والے بچہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:48

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) سر میں لوہا لگنے کے باعث جاں بحق ہونے والے دھڑیال کے رہائشی بچہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ عثمان ولد ایاز زیر تعمیر مکان میں دروازے کی آہنی چوکاٹھ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھڑیال کے رہائشی محمد ایاز کا نیا مکان لبڑ کوٹ میں زیر تعمیر تھا جہاں تعمیراتی کام کے دوران اس کے پانچ سالہ بچے عثمان کے سر میں آہنی چوکاٹھ لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :