اے سی مانسہرہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، دو قصابوں کو سرکاری مہمان بنا لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:48

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) اے سی مانسہرہ خرم رحمن جدون نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مہنگا گوشت فروخت کرنے والے دو قصابوں کو سرکاری مہمان بنا لیا، بعض پر موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ خاکی، اچھڑیاں، ڈھوڈیال اور مانسہرہ میں ایڈیشنل اے سی کی کارروائی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل اے سی خرم رحمن جدون نے مانسہرہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گراں فروشی کے مرتکب تاجروں، سبزی، پھل فروشوں، قصابوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے۔ اسی طرح اے سی نے 25 تاجروں پر جرمانے عائد کر دیئے جبکہ قصابوں محمد خان لاری اڈہ، تنویر اور عبدالمتین کو موقع پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :