گل ڈھوک میں پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین تصادم ، تین افراد شدید زخمی ہو گئے

ہفتہ 19 مئی 2018 19:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) گل ڈھوک میں پانی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بگنوتر پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ بگنوتر کے گائوں گل ڈھوک اور بوکڑے کے مکینوں کے مابین پانی کے تنازعہ پر خونریز تصادم ہوا جس میں لیاقت ولد بنارس اور جاوید ولد فرید ساکنان گل ڈھوک گولیاں لگنے سے اور زمرد ولد اسلم سکنہ گل ڈھوک پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

بگنوتر پولیس نے چار افراد رستم ولد بہادر، خلیل ولد عرفان، دریمان ولد حیدر زمان اور مشتاق ولد فقیر محمد ساکنان بوکڑے کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :