بالاکوٹ میں ایم ایم اے کی کال پر سینکڑوں افراد کا فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

ہفتہ 19 مئی 2018 19:48

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کی کال پر ملک بھرکی طرح بالاکوٹ میں بھی سینکڑوں افراد نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فضل الرحمن امیر جماعت اسلامی، محمد رفاقت، میاں محمد اشرف، حاجی سجاد احمد اعوان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس میں کسی صورت بھی امریکی سفارتخانہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سفارتخانہ منتقلی کے خلاف جب فلسطینی مسلمانوں نے احتجاج کیا تو غزہ میں 60 سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا گیا اور ہزاروں کو زخمی کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ امریکہ ایک شیطان ہے اس کے ٹوٹنے اور تباہ ہونے کا وقت آ چکا ہے۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے علاوہ جے یو آئی و دیگر نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں ممتاز عالم دین قاضی خلیل احمد نے بھی فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی۔