خورشید اعظم اور امیدوار حلقہ پی کے 38- سکندر اعظم کی حلقہ کے عوام سے مشاورتوں ، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

ہفتہ 19 مئی 2018 19:48

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) مسلم لیگی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی خورشید اعظم خان اور امیدوار حلقہ پی کے 38- سکندر اعظم خان کی حلقہ کے عوام سے مشاورتوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، پی کے 38 کے عوام نے سکندر اعظم کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے الیکشن 2018ء کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر اعظم خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں رہ کر ملک کی خدمت کریں گے اور الیکشن 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 38 کے عوام کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد اور ویلکم کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں اب بھی مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنائیں گے اور نواز شریف نے ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھا کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 38 سے الیکشن کی بھرپور تیاری ہے اور عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل کریں گے۔