میری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام کے مسائل کے حل کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ حاجی صالح محمد خان

ہفتہ 19 مئی 2018 19:51

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) حلقہ این اے 13 سے امیدوار قومی اسمبلی حاجی صالح محمد خان نے کہا ہے کہ ان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، ضلع کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام ان کے ساتھ ہیں جو ان کی جماعت اور رہنمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت عوام کی جماعت ہے، عوام ہی ان کی جماعت ہیں، پہلے بھی عوام نے انہیں عزت دی تھی اور ہم نے عوام کی خدمت کی کوشش کی، اب وہ دوبارہ عوام کے سامنے حاضر ہونے جا رہے ہیں، عوام کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن میں حصہ لیں۔