کے پی پولیس پاکستان کی فرنٹ لائن پولیس ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔ احسن الطاف

ہفتہ مئی 19:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) کمانڈنٹ سی ایم ایچ ایبٹ آباد بریگیڈیئر احسن الطاف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس پاکستان کی فرنٹ لائن پولیس ہے جس نے پارک آرمی کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔

(جاری ہے)

پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس عوام کیلئے ایک انقلابی قدم ہے جس کے قیام کی صوبہ میں اشد ضرورت تھی، سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی اور ان کی ٹیم اس کارنامہ پر خراج تحسین کی مستحق ہے۔

انہوں نے سکول کے تربیتی اور انتظامی معیار کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ ڈائریکٹر چوہدری اشتیاق سہیل وڑائچ کی سرپرستی میں اس ادارہ نے جس طرح قلیل وقت میں ترقی کی منازل طے کی ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ آخر میں انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :