معاشرتی برائیوں کو روکنے اور مذہبی ترغیبات میں علماء کرام کا بنیادی، اہم اور بہت بڑا کردار ہے۔ سردار شاہجہان چچی

ہفتہ 19 مئی 2018 19:51

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) تحصیل کونسل بالاکوٹ کے رکن سردار شاہجہان چچی نے کہا ہے کہ معاشرتی برائیوں کو روکنے اور مذہبی تعلیمات و ترغیبات میں علماء کرام کا بنیادی، اہم اور بہت بڑا کردار ہے، زلزلہ 2005ء کے بعد سے ہم سے ہماری روایات چھن چلی تھیں، رکھ رکھائو ختم ہو گیا تھا مگر تحصیل بالاکوٹ کے علماء کرام نے اس چیلنج پر دن رات محنت کی اور معاشرہ کو برائیوں سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا کردار معاشرہ کو درست سمت چلانے میں اہمیت کا حامل ہے، اس وقت مغربی تہذیبی یلغار ہے اور ناچ گانے کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، معاشرتی خرابیوں کی سبب انسانیت سوز واقعات رونما ہو رہے ہیں اور معاشرتی برائیاں نوجوان نسل کے نظریات کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار شاہجہان چچی نے کہا کہ دوسری جانب دشمن مذہبی، لسانی و دیگر تعصبات کے ذریعہ وطن عزیز کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تمام مسائل و مشکلات کا حل قرآن مجید، سنت رسول اور اتباع دین میں ہے، حضورؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کی زندگیوں کو سامنے رکھ کر زندگی گذاری جائے تو موجدہ پرفتن دور میں الله کی ناراضگی سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :