ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 19 مئی 2018 19:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نے (کل)اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہا ٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابقہفتہ (رات) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا مالم جبہ21، پٹن16، چراٹ13، دیر11، چترال، کاکول09، پاراچنار، لوئر دیر، سیدوشریف، رسالپور08، پشاور (سٹی)06، دروش04، بالاکوٹ03، کشمیر: مظفرآباد08، راولاکوٹ05، گڑھی دوپٹہ04، کوٹلی02، پنجاب: چکوال07، کامرہ، سرگودھا04، مری02، منگلا، لیہ01،گلگت بلتستان: بگروٹ04، استور03، بونجی02، چلاس01ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:سبی، لسبیلہ، شہید بینظر آباد، چھور، مٹھی45 ، بدین، ٹھٹھ، دادو، ٹنڈوجام43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔