کرپشن کیس میں تحریک انصاف سے فارغ رکن صوبائی اسمبلی نرگس علی مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئیں

ہفتہ مئی 19:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) کرپشن کیس میں تحریک انصاف سے فارغ رکن صوبائی اسمبلی نرگس علی مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئی ہیں۔ پارٹی رکنیت سے برطرف رکن صوبائی اسمبلی سردار ادریس کا بھی تحریک صوبہ ہزارہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نرگس علی کو پارٹی سے نکال دیا تھا اور پارٹی ممبر شپ بھی منسوخ کر دی تھی جس پر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنی والی خاتون ایم پی اے نرگس علی نے آئندہ الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی۔

گلیات سے منتخب ہونے والے ایم پی سردار ادریس نے بھی تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد سے اپنے رابطے تیز کر دیئے ہیں، توقع ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل ہی وہ بھی تحریک صوبہ ہزارہ میں شامل ہو جائیں گے۔