پولیس نے منشیات فروش کو ضمانت از گرفتاری منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) پولیس نے منشیات فروش کو ضمانت از گرفتاری منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ ایک ماہ قبل ایس ایچ او سٹی نے مخبر کی اطلاع پر دوبتھر اڈہ کے قریب گاڑی نمبر1606 سے 50 بوتل شراب اور ایک کلو چرس برآمد کر کے گاڑی ڈرائیور کاشف عرف کاشی کو گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش کاشف عرف کاشی نے بتایا کہ یہ شراب اور چرس میرپور کے رہائشی شمیم اور محمد علی ولد زمرد خان کی تھی جس پر پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف بھی نائن سی کا مقدمہ درج کیا۔ دونوں ملزمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی۔ مقامی عدالت سے ملزم محمد علی کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔