ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا حویلیاں کے مختلف بازاروں کا دورہ، مختلف دکانداروں کے موقع پر چالان

ہفتہ 19 مئی 2018 19:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد سید گلفام شاہ نے حویلیاں کے بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور مختلف دوکانداروں کے ریٹ لسٹ اور چیزوں کی کوالٹی چیک کی۔ اس موقع پر اے سی نے عوامی شکایات پر متعدد قصاب اور سزی و فروٹ فروشوں کا موقع پر چالان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی گلفام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان میں کسی کو ناجائز منافع خوری اور عوام کو دھوکہ دینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر حویلیاں شہر کا وزٹ ہو گا اور ہر خورد ونوش کی اشیاء کی قمیتوں اور معیار کا جائزہ لیا جائے گا۔

گلفام شاہ نے عوام کو بتایا کہ گوشت، سبزی اور فروٹ کی قمیتوں کے حوالہ سے کوئی بھی شکایت ہو تو فوری طور پر حکومتی متعلقہ محکمہ سے رابطہ کریں۔