اسلام آباد، پولیس کا پنڈوڑ یا ں میں جعلی شراب کی فیکٹری پرچھاپہ،تین ملزمان گرفتار، 225 بوتلیں شراب، اسٹکر،ڈھکن،کین اور دیگر اشیاء برآمد

ہفتہ 19 مئی 2018 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی پنڈوڑ یا ں جعلی شراب کی فیکٹری پرچھاپہ،تین ملزمان گرفتار 225 بوتلیں شراب، اسٹکر،ڈھکن،کین اور دیگر اشیاء برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جعلی شراب تیار کر کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شراب فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ، تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی۔

(جاری ہے)

فصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کھنہ پو لیس کو اطلا ع مو صول ہو ئی کہ ملزمان پنڈوڑ یا ں میں جعلی شراب تیار کر کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شراب فروخت کرتے ہیں ، اس اطلا ع پر ایس رورل حسام بن اقبا ل نے ڈی ایس پی شہزاد ٹا ئون سرکل طا ہر حسین کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ کھنہ سب انسپکٹرلیا قت علی ، اے ایس آئیز نصیر احمد ، افتخا ر علی ، احد معہ ٹیم نے پنڈوڑ یا ں میں ریڈ کرکے تین ملزمان با بر مسیح ولد جا ویدمسیح سکنہ مین با زار پنڈوڑیا ں اسلام آ باد ، عا طف رضا ولد پو دن مسیح سکنہ گلی نمبر 13مکان نمبر 9خان اکبر ٹا ئون ضیا ء مسجد اسلام آ با د اور نا صر مسیح ولد سلیم مسیح سکنہ گلی نمبر 13مکان نمبر 3خان اکبر ٹا ئون ضیا ء مسجد اسلام آ باد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 225 بوتلیں شراب،سٹکر،دھکن،کین اور دیگر اشیاء برآمدکر لیں ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے جعلی شراب تیار کر کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :