حکومت عوام کے جان و مال میں تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، حاجی سیف اللہ خان کاکڑ

ہفتہ 19 مئی 2018 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ،فرید خان کاکڑنے کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال میں تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر گوادر سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے کیلئے بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ میں دہشت گردی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی مددگارسینٹر پر حملہ قابل مذمت ہے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کرنل سہیل اوردیگر اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔