وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختصر مدت میں بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کی مثال قائم کی ہے،اعجاز سنجرانی

ہفتہ 19 مئی 2018 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے بہبود آبادی و بلوچستان ریونیو اتھارٹی اعجاز سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختصر مدت میں بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت کی مثال قائم کی ہے اور ہر سطح پر عوامی مسائل کا بروقت حل اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنایا ہے اور آئندہ بھی اس حوالے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید کرنل عابد کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران شہادت نوش کرنے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کیلئے عظیم قربانی دی ۔یہ بات انہوں نے چاغی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی اوراس بات پر زوردیا کہ ملک میں امن و امان ترقی و خوشحالی کیلئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے ہر شہری کوا پنا مثبت کردارادا کرتے ہوئے ہر قسم کی منفی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔