قصور،پولیس کی چوک منڈی موڑ میں کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی

ہفتہ مئی 18:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) تھانہ کھڈیاں پولیس نے چوک منڈی موڑ میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ایس ایچ او کھڈیاں ملک کفایت حسین کو اطلاع ملی کہ ایک کس منڈی موڑ پر چل پھر چرس فروخت کررہا ہے اطلاع پر ایس ایچ او کھڈیاں نے ہمراہ دیگر ملازمان فوری ریڈ کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش آصف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے سوا کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :