پاکستان میں صدقہ فطر اور فدیہ کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا

رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 مئی 2018 18:40

پاکستان میں صدقہ فطر اور فدیہ کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ اور صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 17 مئی بروز جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا تھا۔ اب رمضان المبارک کے آغاز کے بعد پاکستان میں صدقہ فطر، فدیہ اور صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے بتایا ہے کہ فطرے کے لیے 2 کلو گندم کا نصاب 100 روپے ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فدیے کے لیے جًو 240 روپے، کھجور1600 روپے اور کشمش 1920 روپے نصاب ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب 100 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ رواں برس بھی ملک میں صدقہ فطر کا نصاب 100 روپے ہی مقرر کیا گیا ہے۔