نقیب اللہ محسود قتل کیس، رائو انوار خصوصی پروٹوکول میں عدالت پیش

گرمی بہت ہے،اے سی کولنگ نہیں کررہا ،رائو انوار کی شکایت

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) نقیب اللہ محسود قتل کیس میںایک بارپھررائوانوارکوخصوصی پروٹوکول میں عدالت میں پیش کیاگیا،رائوانوارکوہتھکڑیاںبھی نہیں لگائی گئیں،جبکہ مقدمے میں شریک دیگرملزمان کی طرح اورنج جیکٹ کے بجائے سادہ لباس میںعدالت میں پیش کیاگیا،عدالت میں رائوانواردیگرملزمان کے ساتھ خوش گپیوںمیں مصروف رہے ۔

رائوانوارنے مقدمے میں شریک دیگرملزم پولیس افسران سے حال احوال بھی پوچھاجبکہ کمرہ عدالت میںاے سی کی کولنگ کم ہونے پررائوانوارنے ساتھی پولیس افسران سے کہاکہ لگتاہے عدالت کااے سی کام نہیںکررہا۔اس سے قبل انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نقیب محسود قتل کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے شعیب شوٹر،امان اللہ مروت سمیت دیگرمفرورملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی ۔

(جاری ہے)

جس میں پولیس نے موقف اپنایاہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔تاہم اب تک سراغ نہیں لگایاجاسکا۔جبکہ مقدمے میں نامزدشریک ملزم ڈی ایس پی قمراحمدنے ضمانت کی درخواست دائرکی، جس پربحث کے لیے عدالت نے سرکاری وکلاء کونوٹس جاری کیے تاہم سرکاری وکلاء نے نوٹس وصول کرنے سے انکارکردیا،جس پرعدالت نے مقدمے میںپیش کردہ سی ڈی کی کاپیاںکرانے اورآئندہ سماعت پرعدالت میںپیش کرنے کاحکم دے دیا۔اورمقدمے کی مزیدسماعت 28مئی تک ملتوی کردی ۔#

متعلقہ عنوان :