عام انتخابات2018:ن لیگ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں کے لئے بطور امیدوار درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی

ہفتہ مئی 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2018ء کے سلسلے میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں کے لئے بطور امیدوار درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ جس کے مطابق 15 مئی سے وصول کی جانے والی درخواستوں کا سلسلہ 25 مئی کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت درخواست گزاروں سے بطور امیدوار فیس بھی وصول کر رہی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں سے درخواستوں کے ہمراہ 30 ہزار روپے اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستوں کے ہمراہ 50 ہزار روپے اور قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں سے ایک لاکھ روپے اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں سے 2,2 لاکھ روپے وصول کئے جا رہے ہیں، واضح رہے کہ امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کا 180 ایچ ماڈل ٹائون میں جاری ہے۔