عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے ساس کو قتل اور بیوی کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ممتاز کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے، ملزم ممتاز کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے سال 2014ء میں مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں جمع کروایا کہ ملزم نے معمولی گھریلو تنازعہ پر ڈنڈے مار کر اپنی ساس کو قتل کر دیا جبکہ بیوی کو زخمی کیا، عدالت نے گواہوں کے بیانات اور مقدمہ کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔