پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ مئی 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) رمضان المبارک میں منافع خور سرگرم ، پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ۔ پھل فروٹ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مزدوری کرنے والے طبقہ کیلئے پھل فروٹ لینا ایک خواب ہی رہ گیا ہے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے پھل فروٹ کی خریدوفروخت کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا آغاز کردیا ہے فیس بک وٹس اپ ٹویٹر وغیرہ کے ذریعے اس مہم کا آغاز کیا گیاہے تاکہ گراں فروش اپنی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوجائیں اور پھل پروف سے مزدوری کرنے والا مسلمان بھی روزہ افطار کرسکے واضح رہے کہ غیر مسلم ممالک پہلے ہی نوے فیصد قیمتوں پر کمی کا اعلان کرچکے ہیں تاکہ مسلمان اس ماہ مقدس میں روزاہ رکھ سکیں جبکہ پاکستان میں ماہ رمضان کے آتے ہی کئی گنا اضافہ کردیا جاتا ہے ۔