شاہ کوٹ: یوٹیلیٹی سٹور عملہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

عید سے پہلے ہی عیدی مانگنا شروع کر دی ، اشیاء کی کوالٹی گھٹیا اور نرخ تیز ، حکام بالا سے نوٹس کی اپیل

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) شاہکوٹ یوٹیلیٹی سٹور عملہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ، عید سے پہلے ہی عیدی مانگنا شروع کر دی ، اشیاء کی کوالٹی گھٹیا اور نرخ تیز ، حکام بالا سے نوٹس کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور شاہکوٹ کا عملہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ، آنے والے خریداروں کے ساتھ ہتھک آمیز رویہ کی وجہ سے شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے ، شہریوں نے صحافیوں کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور کا عملہ انتہائی بدتمیز ہے ، آنے والے کسٹمرز کے ساتھ بدتمیزی ان کا معمول ہے اور اگر کوئی بحث کرے تو دھکم پیل کر کے اس کو باہر نکال دیا جاتا ہے ، اگر کوئی کسٹمر گھر کے لئے زیادہ سامان لے کر اس کے لئے شاپنگ بیگ کا مطالبہ کر دے تو اس کے علیحدہ سے دام وصول کئے جاتے ہیں اور اگر شاپنگ بیگ نہ ہوں تو جھولیوں میں ڈال کر سامان لیجانا پڑتا ہے ، یوٹیلیٹی سٹور کے ریٹ بھی عام بازار سے زیادہ ہیں جبکہ سٹاک میں موجود اشیاء کی کولٹی بھی انتہائی ناقص ہے ، پیپسی 1.5 لیٹر کا 6 بوتل کا پیک بازار سے 390 جبکہ یوٹیلیٹی سٹور پر 430 روپے کا دستیاب ہے جبکہ عام استعمال کی اشیاء جن میں چینی ، گھی ، آٹا ، بیسن ، چنے اور دالیں وغیرہ شامل ہیں بھی سٹور سے ناپید ہو چکی ہیں ، شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عام دکانداروں کی بجائے پہلے یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ حکومتی پالیسی کا عملہ ثبوت سامنے آ سکے

متعلقہ عنوان :