شاہ کوٹ: چوروں نے مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل اور گھر سے 3بکرے چرا لئے

ہفتہ مئی 18:50

شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) شاہکوٹ چوروں نے مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل اور گھر سے 3بکرے چرا لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 13 کا رہائشی حنان فیصل اپنی موٹر سائیکل وارڈ نمبر 10آبادی ڈولٹاں میں واقع جامع مسجد اہلحدیث کیباہر کھڑی کر کے نماز ادائیگی کے لئے اندر گیا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چرا لے گئے ، حنان ادائیگی نماز کے بعد جب واپس آیا تو اسکی 125 موٹر سائیکل غائب تھی علاوہ ازیں نا معلوم چورنواحی گائوں ڈلہ جرمیاں کے رہائشی محنت کش عمران کے گھر سے 3بکرے چوری کر کے لئے گئے

متعلقہ عنوان :