ساہیوال: نادرا چئیر مین عثمان یوسف مبین نے ساہیوال میں 13ویں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) نادرا کے چئیر مین عثمان یوسف مبین نے ساہیوال میں 13ویں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کا افتتاح کر دیا اور بتایا کہ ملک میں ڈویژنل سطح پر پہلے مر حلہ میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کھولے جا رہے ہیں اس پر ایک کروڑ روپے کی لاگت آئی اور عوام کو ایک چھت تلے پندرہ منٹ میں تمام پراسس کو مکمل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

شناختی کارڈ،پاسپورٹ بھی یہاں بنے گا اور شناختی کارڈ بنانے اور پاسپورٹ بنانے کی فیس بینک کی برانچ میں اسی آفس میں جمع ہو گی ۔ عوام کو بینکوں میں جا کر قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا ۔ڈائریکٹر ریجن بر گیڈئر (ر) خالد لطیف نے بھی بریفنگ دی ۔اس مو قع پر مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے پیر عمران شاہ ولی اور ایم پی اے محمد ارشد نے نادرا کی طرف سے ساہیوال میں ایگزیکٹو آفس کے قیام کو سراہا اور کہا کہ عوام کو ایک اور سہولت مہیا ہو گئی ہی

متعلقہ عنوان :