دریا خان:رمضان بازار کو کامیاب بنانے کے لئے تحصیل انتظامیہ کی نئی حکمت عملی

رضاکارانہ طورپرررمضان بازارمیں رہڑھی سٹالز لگائیں بصورت بھاری جرمانے اور روڈ پر کھڑا نہ ہونے دینے کا اصولی فیصلہ

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) رمضان بازار کو کامیاب بنانے کے لئے تحصیل انتظامیہ کی نئی حکمت عملی رضاکارانہ طورپرررمضان بازارمیں رہڑھی سٹالز لگائیں بصورت بھاری جرمانے اور روڈ پر کھڑا نہ ہونے دینے کا اصولی فیصلہ تفصیلات کے مطابق رمضان سستے بازار کی ناکامی پرتحصیل انتظامیہ نے مبینہ طور پر نئی حکمت عملی بنائی ہے ہتھ رہڑی بانوں کو رمضان سستا بازار میں سبزی وفروٹ کے سٹالز رضاکارانہ طور پر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت ایسا نہ کرنے پر انہیں روزانہ کی بنیاد پر بھاری جرمانے کیے جائیں گے جبکہ روڈ پر ہتھ رہڑھی بانوں کو نہ کھڑے ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت تحصیل انتظامیہ پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف روزانہ اپریشن کریگی تاکہ تنگ آکر ہتھ رہڑھی بان رمضان سستا بازار کا رخ کریں شہرکے بڑے تاجروں کی طرف سے رمضان بازار میں کوئی ایک بھی سٹال تاحال نہ لگایا جا سکا ان کے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے بیانات صرف اخبارات تک محدود ہیں

متعلقہ عنوان :