فروٹ منڈیوں میں منگائی کا جن بوتل سے باہر تحصیل انتظامیہ کا پرچون فروشوں کو گرانفروشی پر جرمانے

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) فروٹ منڈیوں میں منگائی کا جن بوتل سے باہر تحصیل انتظامیہ کا پرچون فروشوں کو گرانفروشی پر جرمانے تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے بنائے گئے خصوصی پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں اور اے سی دریاخان نے شہر کے مختلف مقامات پر سرکاری نرخ سے زائد پر فروٹ وسبزی اوردیگر اشیاء فروخت کنے والوں کو جرمانے کیے پرچون فروش دکانداروں کا موقف ہے کہ فروٹ منڈی مالکان نے رمضان المبارک شروع ہوتے ہی فروٹ منگے داموںنیلام کرنا شروع کر رکھا ہے کمیشن اور چونگی کا علیحدہ وزن ہم پر پڑتا ہے ان کے خلاف تحصیل انتظامیہ کاروائی نہیں کرتی اگر فروٹ منڈیوں کو انتظامیہ صحیح طور پر مانیٹرنگ کرے تو عام مارکیٹ میں مہنگے داموں فروٹ کی فروخت ممکن ہی نہیں