لوٹوں کے جانے سے مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک نہیں ٹوٹے گا نواز شریف کا جیالا اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہے ، چوہدری زاہد ریاض کمبوہ

ہفتہ مئی 18:50

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد ریاض کمبوہ نے کہا ہے کہ لوٹوں کے جانے سے مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک نہیں ٹوٹے گا نواز شریف کا جیالا اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہے اور مسلم لیگ ن کا ووٹر میاں نوازشریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیے ہوئے ہے الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر عوامی طاقت سے اقتدار میں آئیگی میاں محمدنوازشریف کو حب الوطنی کا کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے جو کچھ میاں محمدنواز شریف نے کیا ہے وہ قابل تحسین ہے وقتی طور کے مسائل ومشکلات سے گھبرانے والے نہیں پہلے بھی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دنیا کی کوئی طاقت مسلم لیگ ن کے جیالوں سے نوازشریف کی محبت نہی نکال سکتی ہے