رمضان المبارک میںمہنگائی و گرانی میں اضافہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہی: ذکر اللہ مجاہد

رمضان بازاروں میں درجہ دوم کی سبزیاں اور پھلوں کی فروخت سمیت گراں فروشی عروج پر ہی: امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میںمہنگائی و گرانی میں اضافہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے اورملک میں مہنگائی و گرانی کا سیلاب رکتانظر نہیں آرہا ہے۔ غریب عوام فاقوں اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران قومی خزانہ کو ذاتی ملکیت سمجھتے ہوئے من مرضی کے کاموں میں عوامی پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں حکمرانوں کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے ہمیشہ کی طرح ہوا ثابت ہوتے نظر آرہے ہیں،رمضان بازاروں میں غریب عوام اشیاء ضروریہ سستی خریدنے کی کوشش میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں منافع خور غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

رمضان بازاروں میں درجہ دوم کی سبزیاں اور پھل فروخت کیے جارہے ہیں جو مختلف بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ رمضان بازاروں کے علاوہ آٹا ، تیل ، چینی ، چاول ، سبزی ، گویا کہ ہر روز مرہ استعمال ہونے والی چیزوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان بازاروں میں پھل اور سبزیوں کی کو الٹی کو کنڑول کرنے کیلئے کنڑول کمیٹیوں کے تحرک کو یقینی کوبنایا جائے اور پرائس کنڑول کمیٹیوں کے ممبران کو بازاروں میں مستقبل بنیادوں پر اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے پابند کیا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں معیاری اور سستی اشیاء فراہم ہو سیکیں ۔