ڈاکٹر نوشین حامد نے خواجہ سرائو ں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

ہفتہ مئی 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے خواجہ سرائو ں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

سینیٹ اور وفاق نے خواجہ سرائوں کے تحفظ خواجہ سرائوں کو شمار پاکستان کے محروم ترین طبقات میں ہوتا ہے۔قانون سازی کے ذریعے یہ پاکستانی شہریوں کے برابر ہر شعبہ زندگی میں حصہ لے سکیں گے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاق کی پروی کرتے ہوئے خواجہ سرائوں کے حقوق کے تحفظ قانون سازی کرے۔