حسن جاموٹ ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے لاکھڑا میں فی سبیل اللہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع

اہل علاقہ خوشی سے جھوم اٹھا وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) حسن جاموٹ ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے لاکھڑا میں فی سبیل اللہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع اہل علاقہ خوشی سے جھوم اٹھا وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کیلئے نیک تمناوں کا اظہار انشاء اللہ پورا ماہ صیام لاکھڑا میں مفت پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا تفصیلات کیمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت حسن جاموٹ ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمین وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کی کاوشوں سے حسن جاموٹ ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے لاکھڑا اور لیاری کے دور افتتادہ علاقوں میں پینے کیلئے صاف وشفاف پانی ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے لاکھڑا و لیاری کے عوام نے وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کے مشکور وممنوں ہیں جن کی انتھک کاوشوں سے ہر ماہ مقدس میں عوام کو فی سبیل اللہ پینے کا پانی گھر گھر فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ پاک سے دعا گو ہیں وڈیرہ محمدحسن جاموٹ ہمیشہ خوشحال و آباد رہے انہوں نے کہا کہ لاکھڑا میں ویسے بھی پانی کا ایک بڑا مسلہ ہے اور ماہ مقدس میں پانی کی شدید قلت ہوتی ہے مگر وڈیرہ محمدحسن جاموٹ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو اپنے ذاتی اخراجات سے پورے لاکھڑا کو پورا ماہ صیام میں مفت پانی فراہم کرتا ہے جبکہ آج بھی لاکھڑا اور لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹریکٹرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ناکو لکھو گنگو۔

(جاری ہے)

محمد یوسف جاموٹ۔ڈاکٹر غلام نبی۔گل خان ہاشمانی بلوچ ودیگر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ٹریکٹرز ڈرائیوران کو ہدایت کی کہ لاکھڑا کے گھر گھر میں پانی فراہم کیا جائے انہوں نے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کی کاوشوں سے لاکھڑا کے عوام کو فی سبیل اللہ پانی فراہم کیا جارہا ہے۔