ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف کیلئے ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ کمیٹی میں سستا بازار کا انعقا د

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ڈیرہ مراد جمالی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ کمیٹی میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے سستا بازار سے ستے داموں ایشیا خوردونوش خریدیں سستے بازار میں انجمن تاجران کی جانب سے کولڈڈنک ،چینی،چائے ،مشروبات،گھی،چاول،گوشت سمیت دیگر اسٹال لگائے گئے تھے ان اسٹالوں سے عوام نے بڑی خریداری کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے اسسٹنٹ کمشنر ارباب محمد افضل دیوار،چیئرمین میونسپل کمیٹی غلام نبی عمرانی،تحصیلداربہادرخان کھوسہ چیف آفیسر احمدنوازجتک،انجمن تاجران کے صدرتاج بلوچ،سیٹھ تاراچند،چوہدری ہیمن داس ،مارکیٹ کمیٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرقربان لہڑی،اورنواب الدین ڈومکی کے ہمراہ سستے بازار کا دورہ کیا اور ہر اسٹال کا معائنہ کرکے قیمتیں معلوم کیںسستے بازارمیں ڈیرہ مرادجمالی کی عوام امڈآئی اوراشیاء خوردونوش سستے داموں خرید کئے اورنصیرآباد کی انتظامیہ کی کاوشوں کا سراہااس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہا کہ انجمن تاجران اورمیونسپل کمیٹی کے تعاون سے سستابازار انتہائی کامیاب رہا جتنا ہوسکا عوام کو ریلیف دیاگیا حکومت کی یہی کوشش ہے کہ عوام کوماہ صیام میں سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہو گرانفروشوں کو عوام سے ذیادتی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ماہ صیام میں سستا بازار کے انعقاد کا مقصدروزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے سستے بازارکے ذریعے عوام کے رش کو دیکھ کراندازہ ہوگیا ہے عوام کی بھرپورحوصلہ افزائی ہوئی ہے ضلعی انتطامیہ عوام کو اشیاء خوردونوش سمیت دیگر گوشت کی قیمت میںکمی سے عوام کوریلیف فراہم کیا گیا ہے جس سے انہیں سبسڈی دی دے گئی ہے آئندہ بھی اسی طرح عوام کو سبسڈی دینے کاسلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ ہمارا یہی مقصدہے کہ ہم عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہرہفتہ اور اتوارکو سستہ بازارکا انعقاد کیا جائے گاگرانفروشوں اورذخیرہ اندزوں کے خلاف کاروائی کا عمل بھی جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :