پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، قوم کو پاک فوج پر فخر ہے،میر شوکت بنگلزئی

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ڈیرہ مراد جمالی کے سیاسی و قبائلی شخصیت میر شوکت بنگلزئی نے کہا ہے کہ ردالفساد کوئٹہ آپریشن میں شہید کرنل سہل عابد نے دہشتگردی کا جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کرکے ملک اور قوم کا وقار بلند رکھا پاک فوج کے جوانوں کی اس عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر شوکت بنگلزئی نے کہا کہ شہید سہل عابد کے خاندان کے اس عظیم صدمے اور ان کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں شہداء پاک فوج کے بہادر بچوں اور ان کے بلند حوصلوں کوبھی پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ملک میں دھشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک پاکستان ہے تو ہم ہیں اس ملک کی طرف ہر اس میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت ناک انجام دینے کے لیے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے میر شوکت بنگلزئی نے شہید سہل عابد کے نماز جنازہ میں چیف آف آرمی جنرل قمعر باجوہ کی شرکت اور شہید کے پسماندگان سے دلی اظہار ہمدردی کے بعد جو اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی میرا سپاہی شہید ہوتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے جسم کا کوئی حصہ مجھ سے جدا ہوا اور وہ رات میرے لئے گزارنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے چیف آف آرمی کی شہداء پاک فوج کے لئے جزبات کا اظہار اور وطن کے دفاع کے لیے پرعزم رہنا پوری پاکستانی قوم کے لئے ایک حوصلا افزاء پیغام ہے، میر شوکت بنگلزئی نے کوئٹہ واقع میں زخمی ہونے والوں کی بھی جلد صحت یابی اور تمام شہداء پاکستان کو ایصیال ثواب دینے درجات میں بلندی اور خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمانے سمیت ملک کی سلامتی کے لئے اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کروایا گیا۔