عمران خان کی سیالکوٹ آمد ، ڈار برادران سونے کا تاج ہسپتال کیلئے عطیہ کریں گے

ہفتہ مئی 18:50

عمران خان کی  سیالکوٹ آمد ، ڈار برادران سونے کا تاج ہسپتال کیلئے عطیہ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیالکوٹ آمد پر ڈار برادران سونے کا تاج شوکت خانم ہسپتال کیلئے عطیہ کریں گے جو کہ خواجہ آصف کی نااہلی پر کارکنوں نے عثمان ڈار کو پہنایا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی خوشی میں کارکنوں نے عثمان ڈار کو سونے کا تاج پہنایا تھا جوکہ عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم میں عثمان ڈار عطیہ کریں گے، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جو شخص ہسپتال پر جملے کستا تھا آج وہ خود قصہ پارینہ بن گیا اور اس شخص کی نااہلی پر کارکنوں کی طرف سے ملنے والا سونے کا تاج عمران خان کو سونپ دونگا، جوکہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے عطیہ ہوگا۔